کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے درخواستوں کی طلبی

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ٹیکنیکل یا غیرٹیکنیکل جائیدادوں پر تقررات کیلئے آن لائن امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ حکومت کرناٹک کے مختلف محکمہ جات ، محکمہ انفارمیشن ، محکمہ ریشم ، محکمہ کنڑ اور کلچر ڈرگس کنٹرول محکمہ اقلیتی بہبود ڈائرکٹوریٹ کے مرارجی دیسائی رہائشی مدارس میں مختلف مضامین کے ٹیچنگ اور غیرٹیچنگ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکٹوبر مقرر ہے ۔ درخواستیں داخل کرنے کا طریقہ ، جائیدادوں کی تفصیل اور فیس داخل کرنے کا طریقہ کے پی ایس سی کے ویب سائیٹ پر لاک کر کے حاصل کرسکتے ہیں ۔ کے پی ایس سی کے پریس نوٹ میں بتایا گیا ہیکہ مختلف جائیدادیں ہیں ۔ تعلیمی یافتہ بیروزگار افراد اس سے استفادہ کریں۔