کرناٹک میں 34 ہزار کروڑکا کسان قرض معاف

چیف منسٹر کمارا سوامی نے اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کئے، اضافی وسائل اکٹھا کرنے کے منصوبے
بنگلورو 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زرعی شعبہ کو بڑی راحت میں چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے پہلے بجٹ میں 34,000 کروڑ روپئے کے کسان قرض کی معافی والی اسکیم کا اعلان کیا۔ اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کمارا سوامی نے جن کے پاس فینانس کا قلمدان بھی ہے، کہاکہ اُنھوں نے قرض کی رقم کو دو لاکھ روپئے تک محدود کردیا ہے کیوں کہ اونچی قدر والے فصل قرض کو معاف کرنا درست نہیں ہے۔ قرض معافی کی اس اسکیم کے سبب کسانوں کو 34 ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ پہونچے گا۔ اس طرح کمارا سوامی نے ایک بڑے انتخابی وعدے کی تکمیل کی شروعات کردی ہے جو جے ڈی (ایس) نے ریاست کے حالیہ اسمبلی چناؤ کے لئے اپنے منشور میں کیا تھا۔ اِس قرض معافی اسکیم کا سرکاری خزانے پر بڑا بوجھ عائد ہوگا، چنانچہ چیف منسٹر نے اضافی وسائل اکٹھا کرنے کے لئے تجاویز کا اعلان بھی کیا جن میں پٹرول پر شرح سود میں 1.14 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کے لئے 1.12 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اُنھوں نے ہندوستانی ساختہ شرح پر اضافی اکسائز ڈیوٹی میں بڑھوتری کی تجویز بھی پیش کی جسے تمام 18 سلابس پر 4 فیصد رکھا جائے گا۔ کمارا سوامی نے کسانوں کے31 ڈسمبر 2017 ء تک لئے گئے تمام اقسام کے فصل قرضوں کو معاف کردینے سے قبل اپنے تیقن کو یاد دلایا۔ کسانوں نے یہ قرض مکمل حکومت کی تشکیل کے اندرون 24 گھنٹے زرعی سرگرمیوں کے لئے لیا ہوا ہے۔ ’’اگرچیکہ ریاست کے عوام نے واحد پارٹی کی حکومت فراہم نہیں کی ہے اس کے باوجود مجھے مخلوط حکومت کی تشکیل کا اچھاموقع فراہم کیا گیا ہے نیز مجھے اِس مخلوط کے چیف منسٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔