کرناٹک میں 28ہزار اساتذہ کے عہدے مخلوعہ

بیدر۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیم فراہم کرنے والے مدارس میں طلباء اور سرپرستوں کا اعتماد حاصل کرنے کا کام اساتذہ کریں۔ سمندر میں کس راستے پر جائیں بچوں کو اس طرح کو اس طرح کی تعلیم دینا ضروری ہے۔ ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کیلئے اساتدہ کا کردار اہم ہے۔ وزیر پرائمری اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتناکر نے یہ بات بتائی۔ کل بھالکی تعلقہ میں چن بسویشور کلیان منڈپ میں ضلع پنچایت محکمہ تعلیمات کی جانب سے منعقد کئے گئے ضلع سطح پر یوم اساتذہ سال 2014-15 اور بھالکی تعلقہ سطح یوم اساتذہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست میں 28ہزار اساتذہ کے عہدے خالی ہیں جلد ہی 12ہزار عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ زائد 5ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے زبانی منظوری دی ہے۔ اساتذہ کے مفادات کا تحفظ کرنے حکومت پابند ہے۔ اساتذہ کو حاصل ہونے والی سہولیات فراہم کرنے دیانتدارانہ کوشش کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے بھالکی تعلقہ میں گرد بھون تعمیر کرنے 15لاکھ روپئے امداد دینے کا تیقن دیا ہے ۔بھالکی کے رکن اسمبلی مسٹر ایشور کھنڈرے نے بھی مخاطب کیا۔ ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی الفاظ کا تجربہ انسان کیلئے بہت ہی اہم ہے۔ ضلع بیدر میں معیار تعلیم میں اضافہ کرنے کیلئے اساتذہ کام کریں۔ رکن کونسل شرنپا منور نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر گلبرگہ سنٹرل یونیورسٹی کے کنڑا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وکرم ساجی نے خصوصی لکچر دیا۔ اس پروگرام میں محکمہ تعلیمات کے گلبرگہ ایڈیشنل کمشنر رادھا کرشنا مدن کر، بھالکی تعلقہ پنچایت صدر شیو کمار دیشمکھ صدر بلدیہ وشواناتھ مورے، ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات بیدر بسواراج ضلع بیدر کے تمام بلاک ایجوکیشن آفیسر اور ضلع کے اساتذہ تنظیم کے عہدیدار، اساتذہ اور عوام تقریب میں شریک رہے۔ اس موقع پر ضلع سطح پر بہترین ٹیچر ریٹائرڈ ٹیچر ایوارڈ دیئے گئے اور درمیان میں موت ہونے والے ٹیچرس کے افراد خاندان کو تہنیت پیش کی گئی۔