مختلف اسکیمات متعارف، خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ
بیدر15مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنیوالے پنچایت انتخابات کے پیش نظر چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے کئی اسکیمات کے ساتھ ایک بہترین بجٹ پیش کیاہے۔ چیف منسٹر سدرامیا نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ جملہ 1,42,534کروڑ روپیئے اور 3,058کروڑ روپیئے خسارہ بجٹ پیش کیاہے۔1,10,235کروڑ روپیئے حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے کل آمدنی 1,42,534کروڑ روپیئے حاصل ہوگی 22,950کروڑ روپیئے قرض دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سدرامیا نے سال 2015-16کا جو بجٹ پیش کیااس میں30نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا پولیس ملازمین کیلئے ہر سال ایک ہزار روپیئے میڈیکل الاؤنس دیا جائیگا۔ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایس پی کے بشمول 20افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائیگی تمام ڈسٹرکٹ اسپتا لوں میں وینٹیلیٹر کے بشمول آئی سی یو کا قیام ہوگا۔دماغی بخار کے بشمول تمام وبائی امراض کا پتہ لگانے کیلئے لیباریٹری قائم کی جائیگی۔ منگلور ،گدگ میں ایو ش اسپتال قائم کئے جائیں گے۔سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات سپلائی کی جایئں گی ۔تمام پرائمری اور ہائی اسکولوں کی ترقی کیلئے اقدمات کئے جائیں گے ۔مارکیٹ کے تعلق سے چیف منسٹر سدرامیا نے بتایا کہ نرمل مارکٹ اسکیم پر عمل آوری کی جائے گی ۔25اہم اے پی ایم سی مارکیٹ کو عصری بنایا جائیگا۔اس کیلئے 50کروڑ روپیئے مختص کئے گئے ہیں مارکیٹ میں بیت الخلاء کی تعمیر بھی کی جائیگی۔ بجٹ میں شیڈول کاسٹ طبقے کیلئے 1.5لاکھ مکانات اور ایس سی طبقہ کی شمشان بھومی محفوظ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ آسان شادی کرنے والوں کو پچاس ہزار روپئے تک امداد دی جائیگی۔ ایس سی طلباء کیلئے دولاکھ روپئے تک امداد دی جائیگی۔ چیف منسٹر سدرامیا نے سال2015-16کے بجٹ میں ڈاکٹر یو آر اننت مورتی کے نام پر ریسرچ بینچ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خواتین کے ایمر جنسی علاج کیلئے دو کروڑ روپیئے مختص کرنے کا علان کیا ہے۔ آج کے بجٹ میں 10لاکھ روپیئے تک رجسٹریشن فیس کیلئے ویاٹ میں رعایت دی گئی ہے۔ چاول اور گیہوں پیدا وار ویاٹ میں ایک سال تک رعایت دی گئی ہے۔ پانچ سو روپیئے سے کم قیمت والی اشیاء پر ویاٹ میں رعایت دی گئی ہے۔ بجٹ میں موبائل فون کے ساتھ فروخت کرنے والے چارجر پر ویاٹ میں 5.5فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ سگریٹ ، گٹکھا ، سگار پر ویاٹ پر 17سے 20فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کے ٹیکس میں ایک فیصد کا اضافہ کیا گیاہے۔ماہانہ10ہزار روپیے کی تنخواہ کی حد میں 15ہزار روپیئے تک اضافہ کرکے ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔ بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اے پی ایل کارڈ رکھنے والے خاندانوں کیلئے انا بھاگیہ اسکیم توسیع دی جائیگی۔ اے پی ایل کارڈ رکھنے والے خاندانوں کے ہر ایک رکن کو 5کلو گرام اناج ایک سے زائد ارکان ہوں تو 10کلو گرام اناج دیا جائیگا۔ 15روپیئے کلو چاول اور10روپیئے کلو گہیوں دیا جائیگا۔ بی پی ایل کارڈ رکھنے والوں کے خاندان کے ہر ایک شخص کو5کلو گرام اناج مفت دیا جائیگا۔ رعایت قیمت پر 25روپیئے ایک لیٹر میٹھا تیل اور دو روپیئے میں ایک کلو گرام نمک تقسیم کیا جائیگا۔ ماہ میں سے نئے راشن کارڈس تقسیم کرنے کیلئے درخواستیں قبول کی جائیگی۔