کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت ہرگز نہیں گرے گی

بنگلورو۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشورا نے پنجشنبہ کو بتایا کہ کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت ہرگز نہیں گرے گی ۔ چاہے بی جے پی کے ریاستیصدر بی ایس یدی یورپا یہ دعویٰ کرتے رہیں کہ ضمنی انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا ۔ پرمیشورانے کہا کہ کماراسوامی چیف منسٹر کی حیثیت سے یہ بیان دے رہا ہوں کہ اتحادیحکومت کسی بھی صورت میں نہیں کرے گی ۔ اخباری نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہصرف 23مئی ،24مئی یا 25مئی اس کے بعد ہم اپنی حکومت کو باقی چار سال تک چلائیں گے ۔جیسا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا حلف برداری کے موقع پر کہ ریاست میں موافق عوام اور بہترین حکومت قائم کریں گے ۔