بنگلورو ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہاکہ اُن کی دو رکنی کانگریس ۔ جے ڈی ایس کابینہ امکان ہے کہ 4 یا 5 جون کو اپنی توسیع کرے گی۔ کمارا سوامی نے کہاکہ ڈپٹی چیف منسٹر اور کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر جی پرمیشور، گورنر وجو بھائی والا سے راج بھون میں ملاقات کرکے نئے وزراء کی حلف برداری کی تاریخ کا تعین کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے اتوار کے دن کابینہ کی توسیع کا ارادہ کیا تھا لیکن گورنر کے پہلے سے طے شدہ دورۂ دہلی کے پروگرام کی وجہ سے ہم اُن سے درخواست کریں گے کہ وہ نئے وزراء کی تقریب حلف برداری کے لئے تاریخ اور وقت کا تعین کریں۔ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر توقع ہے کہ کابینہ میں توسیع کی تفصیلات اور قلمدانوں کی تقسیم کے تنازعہ کی باہم یکسوئی کرچکے ہیں۔