نئی دہلی 15مئی(سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی کو وزیراعظم کی بصیرت انگیز ،حیران کن قیادت کی تصدیق اور پارٹی کے صدر امیت شاہ کی تنظیمی صلاحیت اورفراست قرار دیا ۔انہوں نے جنوبی ہند میں پارٹی کی کامیابی پر دونوں کو اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ساتھ ہی بی جے پی کے کارکنوں کی سخت محنت پر بھی مبارکباد دی جنہوں نے کرناٹک میں اس غیرمعمولی کامیابی کے لئے بے تکان کام کیا۔انہوں نے ریاست کے عوام کا بھی شکریہ اد کیا۔