کرناٹک میں ناراض سرگرمیوں پر قابو پالیا جائیگا : کانگریس

بنگلورو 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کانگریس میں تازہ ناراضگیوں کی اطلاعات پر کل ہند کانگریس نے آج واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کی طاقت رکھتی ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری کرناٹک امور کے انچارچ کے سی وینو گوپال نے کہا کہ حالانکہ بی جے پی کچھ ارکان اسمبلی کو ابتداء سے راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد نے ایسی کوششوں کو ناکام بنادیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حالانکہ گندی سیاست کر رہی ہے لیکن کانگریس اس پر قابو پانے کی طاقت رکھتی ہے ۔