نئی دہلی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی امکان ہے کہ کرناٹک میں 20 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے تاکہ ریاست میں بی جے پی کی انتخابی مہم شدت پیدا کی جاسکے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب نریندر مودی جن کے جلسوں میں سب سے زیادہ عوام کا ہجوم ہوتا ہے ، ریاست کرناٹک کی انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے جملہ 20 جلسوں کو مخاطب کریں گے۔