کرناٹک میں روزانہ 15 لڑکیوں کی گمشدگی

بیدر /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں روزانہ اوسط 15 لڑکیوں کی گمشدگی کی شکایت درج کی جارہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پتہ بھول جانے سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کی گمشدگی قابل تشویش ہے ۔ جنوری تا اپریل 2014 ریاست بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں درج گمشیدگیوں کی رپورٹس ہیں ۔ یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ کل 3449 گمشدگی کی شکایات میں سے 1831 لڑکیوں کی گمشدگی کے ہیں اور گمشدہ لڑکیوں کی عمر 12 تا 22 سال کے درمیان ہے ۔ بنگلور شہر ہبلی ، منگلور اور میسور سے لڑکیوں کی گمشدگی کے زیادہ شکایات درج کئے گئے ہیں جن میں اکثریت اسکولی طالبات کی ہے ۔ پولیس کے مطابق جنوری میں تلاش گمشدگی کی 804 شکایات موصول ہوئی جن میں لڑکیوں کی تلاش کی 335 فروری 551 مارچ میں 495 اور اپریل میں 450 شکایت درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکثر معاملات میں پولیس نے خود لڑکیوں کو تلاش کرکے ان کے والدین تک پہونچایا ہے ۔ لیکن اس قدر کثیر تعداد میں لڑکیوں کی گمشدگی قابل تشویش ہے ۔