بیدر /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں سدرامیا کی قیادت والی حکومت نے پچھلے دنوں اقلیتوں اور درج فہرست ذات اور قبائلوں کے قرضے معاف کردینے کے بعد اب حکومت نے مکانات کی تعمیر کیلئے حاصل کئے گئے کمزور طبقات کے قرضے اور سود معافی کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں وزیر اعلی سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ اجلاس میں ہاوزنگ طبقات نے جو قرضے حاصل کئے تھے سود سمیت معاف کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 1983 سے 2005 کے دوران ہڈکو اور دامبے ( والمیگی امبیڈکر ہاوزنگ اسکیم ) ہاؤزنگ اسکیم کے تحت استفادہ کرنے والوں کی بقیہ رقم 276.34 کروڑ روپئے قرضہ اور سود معافی کرنے آج ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔ پچھلے کئی سالوں سے ہاوزنگ اسکیم کے تحت استفادہ کرنے والوں کا قرضہ باقی تھا ۔ اب سود سمیت مکمل قرضہ معاف کردینے کا کابینہ میں فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں نئی صنعت پالیسی نافذ کرنے کیلئے بھی ریاستی کابنہ نے آج منظوری دے دی ہے ۔ ریاست میں صنعت کار فروغ دینے کے مقصد سے نئی پالیسی مرتب کی گئی ہے ۔