کلبرگی، 4 جون (سیاست نیوز) کرناٹک کے مختلف حصوں میں پیر کی شام بارش کے دوران بجلی گرنے دو سے نابالغوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ الند شہر میں عبدالغنی (14) اور سریش دگمبر (17) کی کھیتوں سے لوٹنے کے دوران بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔اس کے علاوہ چت پور تعلقہ میں پربھو راٹھوڑ (32)، سریہہ مان سنگھ پاور(30) یوراج کھیمو چون (24) کی موت کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ان پر بجلی گرنے سے ہوگئی۔ تینوں مرنے والے مدبل گاوں کے رہنے والے تھے ۔