کرناٹک میں اونچی ذات والوں کی دلتوں کے ساتھ مارپیٹ

کرناٹک۔ جمعرات کے روز ریاست کرناٹک کے گاؤں ہرما گھٹا میں اونچی ذات والوں کے ہاتھوں دلتوں کی پٹائی کا واقعہ رونما ہونے کے بعد حالات نے کشیدگی اختیار کرلی ہے۔

واقعہ جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب انجانیا مندر کی جانب سے خصوصی پوجا کا اہتمام کیاگیا تھا جو بھومی ہنومیا کی حصہ ہے۔دی ہندو کے مطابق مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب دلت نوجوانوں کے ایک گروپ نے مندر کے لئے ایک جلوس نکالا اور مندر میں موجودمورتی پر پھول مالا چڑھائی۔

خبر ہے کہ اونچی ذات کے کچھ لوگوں نے ساونڈ سسٹم کے استعمال پر اعتراض جتایا اور دلتوں کو مورتی پر پھول مالا چڑھانے سے بھی روکا۔مسئلہ یہیں پر ختم نہیں ہوا ۔

بعد ازاں مبینہ طور پر ان لوگوں نے دلت کالونی میں داخل ہوکر دوکان لوٹی جو دلت نوجوان چلارہا تھا۔پولیس کے مطابق شکایت میں کہاگیا ہے کہ ان لوگوں نے بی آر امبیڈکر کا پوسٹر بھی پھاڑدیا اور تین دلت نوجوان اس واقعہ میں زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے پندرہ افراد کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ 1989اور ائی پی سی کے دفعہ 353کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔