منااکھیلی:28جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اطلاعات کے بموجب کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے امام اور مؤذن حضرات سے عرضیاں طلب کی گئی تھیں۔ جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہوں انھیں حکومت کرناٹک کی جانب سے مالی مدد کیجاسکے۔ جو عرضیاں ریاست بھر سے موصول ہوئیں ان میں سب سے زیادہ بیدر کے 223درخواست دہندگان کو مالی مدد دینے کی بات کل جناب قمرالاسلام وزیربرائے اوقاف نے کہی ہے۔اور بتایاہے کہ بیدر کے بعد تمام ریاست میں دوسرے نمبر پر گلبرگہ کے ائمہ ومؤذنین کانمبر آتاہے جنہیں حکومت نے تنخواہیں دینے کاآغاز کیاہے ۔ہمناآباد کی جملہ 55مساجد کے 111امام ومؤذنین نے درخواستیں دی تھیں۔ بھالکی تعلقہ کی 23مساجد سے 42امام ومؤذنین ، اوراد تعلقہ کی 39مساجد کے 48ائمہ ومؤذنین ، بسواکلیان کی 45مساجد کے 87ائمہ ومؤذنین نے درخواستیں دی تھیں ۔ اسی طرح بیدرمستقر اور بیدر تعلقہ کی 120مساجد کے 229امام ومؤذن نے تنخواہوں کے لئے درخواستیں دی تھیں ۔بید رکی مساجد اور محلہ جات (گاؤں) کی تفصیل اس طرح ہے۔مسجدسوداگران تلاؤڈی بید ر، مسجد شاہ زین الدین قادری (سنی )بیدر، مسجد محبوب ، محبوب گنج بید ر، مسجد صدیق اکبر(سنی)بیدر، مسجد یوسفیہ (سنی)، یوسف پورہ بید ر، مسجد رحمت ملتانی کالونی بیدر، جامع مسجد راجگیرہ، جامع مسجد (سنی )اوراد(ایس)، جامع مسجد (سنی)تڑپلی ، جامع مسجد (سنی)عالیہ باد، جامع مسجد (سنی)چٹ نلی ، مسجد تعلیم صدیق شاہ بیدر، مکی مسجد (سنی)اندرون شاہ گنج بید ر، مسجد (سنی) رنجہول کھینی ، جامع مسجد (سنی) اتوال ، جامع مسجد اور عاشور خانہ (سنی)چدری، خانقاہ اور مسجد (سنی) سدی تعلیم بید ر، جامع مسجد (سنی)سکندرپور، مسجد اعظم (سنی) گولہ خانہ بید ر، مسجد شاہ خاموش (سنی)نورخاں تعلیم بیدر، مدینہ مسجد (سنی) اشٹور، جامع مسجد (سنی)ہکرانہ (بی)، جامع مسجد (سنی)شامراج پور ، مسجد نور (سنی)، پکھال واڑ ہ بید ر، مسجد چشتیہ ، چشتیہ پورہ بید ر، مسجد نور الٰہی بھنگور، جامع مسجد (سنی)چمکوڑ، مسجد چندا شاہ (سنی)محلہ صوفیہ پور ہ بید ر، مسجد احمد (سنی ) ، میلور بیدر ، مسجد بلال (سنی) میلور بید ر، جامع مسجد (سنی) عالمگیر قاسم پور ، مسجد حافظ حسینی میلور ، جامع مسجد اور عاشور خانہ گورنلی (بی)، دلہن مسجد (سنی) بید ر، جامع مسجد (سنی)میلور ، مسجد نور ِ محمدی ٹیچرس کالونی بید ر، مسجد صالحین تلاؤڈی بید ر، مسجد حضرت محبوب سبحانی (سنی) بیدر ، جامع مسجد (سنی)، املاپور ، مسجد محبوب سبحانی خانقاہ (خورد)گولہ خانہ بیدر، مسجد (سنی)سندول ، مسجد نور (سنی )بیلورا، کالی مسجد منیارتعلیم بید ر، مسجد (سنی ) البدر ، بدرالدین کالونی بید ر، بلال مسجد (سنی)بلال کالونی چدری ، مسجد عمر فاروق بیرون شاہ گنج بید ر،خانقاہ شاہ مرتضیٰ اکبر (مسجد نگر خانہ )گولہ خانہ بید ر، جامع مسجد (سنی) کاپلا پور (جے)، جامع مسجد (سنی) ساتولی ، مسجد صغرا حق کالونی چدری روڈ بید ر، مسجد محبوب سبحانی (سنی)بومپلی ، مسجد نور (سنی)حیدرکالونی چدری روڈ بید ر، مسجد پیرفانی ، بیرون شاہ گنج بید ر، جامع مسجد (بلال مسجد )شمشیر نگر ، مسجد اسمعیل قادری (سنی) بید ر، مسجد اک خانہ ، تعلیم صدیق بید ر، مسجد عمر (سنی) بسنت پور ، مسجد منیارتعلیم ، منیارتعلیم فورٹ روڈ بیدر ، مسجد عثمان گنج ، عثمان گنج مین روڈ بید ر، مسجد صدی مرزا (سنی)، چدری روڈ بید ر، مسجد داداپیر (سنی)عالیہ آباد، درگاہ ملک مستان اور مسجد فرش پور ہ گاوان چوک بید ر، مدینہ مسجد (سنی )مندکنلی، مسجد فتح نزد جی این ڈی کالج ، الفتح کالونی میلور، مولاعلیٰ مسجد (سنی)مڈگل ، جامع مسجد (سنی )نندگاؤں ، جامع مسجد (سنی)چٹنلی ، جامع مسجد (سنی) کاپلا پور (جے)، عاشور خانہ حسینی (مسجد ) ایرانی کالونی چدری روڈ بید ر، مسجد مدرسہ محمودگاوان بیدر ، مسجد قباء دھرماپو ر، مسجد چاند بدلے شاہ صاحب ، نزد نیا کمان بید ر، قدیم مسجد (سنی)، منہلی ، نئی جامع مسجد (سنی)منہلی ، جامع مسجد (سنی ) کنٹی ، جامع مسجد (سنی)یرنلی ، جامع مسجد (سنی)ٹی مرزا پور ، مسجد بے ستون رنگریزگلی بید ر، مسجد مظفر حسینی قلعہ روڈ بید ر، جامع مسجد (سنی)زمستان پور ، مسجد سنی ریکڑگی ، جامع مسجد (سنی)صالحین شریمنڈل ، جامع مسجد (سنی)برور، جامع مسجد (سنی)چلرگی ، مسجد پنسال تعلیم بید ر، مسجد گولہ خانہ بید ر، مسجد سنی چلرگی ، رحمانیہ مسجد چٹہ واڑی ، مسجد امام المدرسین (سنی ) نزد ریلوے اسٹیشن بید ر، چھوٹی کالی مسجد(سنی)ہلدکھیری بید ر، سبز مسجد (سنی)، مسجد محمدیہ (سنی )، جامع مسجد (سنی )ہپل گاؤں ، محمدیہ مسجد (سنی )قادرنگر اندور واڑی ، جامع مسجد (سنی)گادگی ، مسجد قادرپاشاہ علوی صدی تعلیم بید ر، جامع مسجد (سنی)سنگولگی ، جامع مسجد (سنی)اندور ، مسجد خان جہاں برید (سنی)بید ر، مسجد قادریہ (سنی) نزد اسٹیڈیم بید ر، مسجد اقصاء (سنی ) بدرالدین کالونی بید ر، جامع مسجد (سنی)بدھیرا ، جامع مسجد گونلی ، مسجد رٹکل پورہ مین روڈ بید ر، بلال مسجد (سنی ) ہلدکھیری بیدر، جامع مسجد (سنی ) کتا باد ، جامع مسجد (سنی)فتح پور ، مسجد عاشور خانہ (سنی ) لال واڑی بیدر، مسجد حضرت محبوب سبحانی (سنی) نورخاں تعلیم بیدر، محمدیہ مسجد (سنی ) کنلی ، جامع مسجد (سنی) یاقت پور ، مسجد اکبری (سنی) سرسی (اے)، جامع مسجد سنی بمبلگی ، مسجد مولاعلی تعلیم صدیق شاہ بیدر، جامع مسجد(سنی) چٹنلی ، جامع مسجد (سنی ) مرکندہ، مسجد حمدیہ (سنی ) جنواڑہ ، جامع مسجد (سنی ) جنواڑہ ، جامع مسجد کوثر(سنی ) رنجہول کھینی ،عاشور خانہ حسینی (عقب کالی مسجد بیدر) ایرانی کالونی چدری بیدر، جامع مسجد (سنی ) نوآباد۔ واضح رہے کہ علمائے کرام نے حکومت سے مالی تعاون حاصل کرنے کے لئے منع کیاتھااور کہاتھاکہ اس طرح ہمارے امام ومؤذن ذہنی طورپر حکومت سے قریب ہوجائیں گے ، دیگر باتیں بھی پیش کی گئی تھیںتاہم مذکورہ بالا درخواستیں بتاتی ہیں کہ تقریباًتمام مساجد کے ذمہ داران حکومت سے ملنے والی مراعات سے استفادہ کے حق میں ہیں ۔ بہرحال دیگر تعلقہ جات کی مساجد کی تفصیل آئندہ پیش کی جائے گی۔