کرناٹک : قلمدانوں کی تقسیم میں تاخیر کا امکان

نئی دہلی 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کی جے ڈی ایس ۔ کانگریس حکومت میں قلمدانوں کی تقسیم میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے کیونکہ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی اپنے فرزند و صدر کانگریس راہول گاندھی کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کرنے والی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قلمدانوں کے الاٹمنٹ پر غور و خوض کیلئے ہونے والی ملاقات کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ سونیا گاندھی اپنے ہیلت چیک اپ کیلئے راہول گاندھی کے ساتھ آج رات بیرون ملک روانہ ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ملاقات 4 یا 5 جولائی کو ہو ۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے مابین اہم قلمدانوں فینانس ‘ داخلہ ‘ پبلک ورکس اور برقی کے علاوہ آبپاشی اور شہری ترقیات جیسے قلمدانوں پر مذاکرات چل رہے ہیں۔