کرناٹک : دلتوں کو غلام بنانے کی اطلاعات پر بی جے پی کو تشویش

نئی دہلی ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے ایک میڈیا خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر سخت افسوس اور صدمہ کا اظہار کیا کہ کرناٹک میں دلت اور قبائیلی طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 52 افر اد کو مبینہ طور پر ’ بندھواں مزدور‘ بنالیا گیا ہے اور جے ڈی (ایس) ۔ کانگریس حکومت کابینہ کی توسیع میں مصروف ہے ۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پریشان حال افراد کی مدد کریں ۔ امیت شاہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ اس بات پر سخت افسوس اور صدمہ ہے کہ دلت اور قبائیلی طبقات کے ارکان کو ’ غلامی‘ میں جھونکا جارہا ہے اور انہیں انتہائی غیر انسانی حالات کا شکار بنایا جارہا ہے لیکن کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) حکومت کابینہ کی توسیع میں مصروف ہے عوام دیکھ رہے ہیں ۔ میں کاریہ کرتاؤں (کارکنوں) سے درخواست کرتا ہوں کہ پریشان حال افراد کی مدد کریں ‘ ۔