کرناٹک حکومت 10 جون سے قبل گر جائیگی : کانگریس لیڈر

بنگلورو 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کے این راجنا نے آج پردیش کانگریس صدر پرتنقید کی اورکہا کہ ریاستی حکومت 10 جون کے آگے نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اب تک یہ حکومت گرجانی چاہئے تھی لیکن چونکہ مودی 30 مئی کو حلف لینے والے ہیں ایسے میں بی جے پی نے فوری کچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے پردیش کانگریس صدر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایااور کہا کہ ٹمکور میں پارٹی کو شکست کا امکان نہیں تھا تاہم غلط پالیسی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔