نئی دہلی 29 اپریل ( سیاست ڈآٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج اعلان کیا کہ وہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد کیلاش مانسرور یاترا پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ کرناٹک میں انتخابی مہم کیلئے گئے تھے اور ان کے طیارہ میں خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ یہ طیارہ اچانک 8,000 فیٹ نیچے آگیا تھا ۔ جن آکروش ریلی میں اپنے نصف گھنٹے کے خطاب کے بعد دوبارہ مائیک سنبھال کر انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کارکنوں سے اجازت چاہتے ہیں کہ انہیں 10 تا 15 دن کی رخصت دی جائے تاکہ وہ کیلاش مانسرور یاترا پر جاسکیں۔
سنگھ کی نوجوانوں کو آر ایس ایس میں شامل کرنے کی مہم
نئی دہلی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوانوں میں اپنے حلقہ اثر کو وسیع کرنے آر ایس ایس نے ’’ جوائن آر ایس ایس ‘‘ مہم کا آعاز کیا ہے ۔ یہ مہم اس کی ویب سائیٹ سے شروع کی گئی ہے اور یہ ادعا کیا گیا ہے کہ اس پروگرام سے ہر ماہ تقریبا 10,000 افراد سنگھ سے جڑ رہے ہیں۔ آر ایس ایس نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس کے شہری علاقوں کے ورکرس کو مستقل پرمکھ کے طور پر بھی نامزد کیا جائے اور یہ لوگ اپنے مخصوص حلقوں میں سنگھ کی شاکھاوں کے قیام کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔