بنگلور23اپریل (یواین آئی )کرناٹک انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی نے سات امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے ۔جی آر پراوین پاٹل کو بھدراوتی حلقہ،جگدیش کو یشونت پورحلقہ،للیش ریڈی کو بی ٹی ایم لے آوٹ حلقہ،شریمتی ایچ لیلاوتی کو رامانگرم حلقہ،شریمتی نندنی گوڑا کو کنکاپور حلقہ،ایچ کے سریش کو بیلور حلقہ اور جے پریتم گوڑ کو ہاسن حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔یہ فہرست پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے سکریٹری پرکاش نڈا کی دستخط سے جاری کی گئی ہے ۔