کرناٹک اسمبلی کی تحلیل کیلئے یدی یورپا کا مشورہ

بنگلورو۔28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس یدی یورپا نے ہا ہے کہ حکمراں کانگریس اور جے ڈی ( ایس) اتحاد کیطرف سے ریاستی اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے تازہ انتخابات منعقد کروائے تو ہی بہتر ہوگا ۔ انہوں نے بی جے پی ارکان اسمبلی کے انحراف اور کانگریس یا جے ڈی ( ایس) میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا ۔ یدی یورپا نے کہا کہ (224 کے بشمول ) 177 اسمبلی نشستوں کے ساتھ ہم پہلے مقام پر ہیں ۔ ہم لوک سبھا کی (28کے بشمول )25 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ اب بہتر یہی ہوگا کہ اسمبلی تحلیل کردیں اور تازہ انتخابات کروائیں ( اگر یہ فیصلہ کرتے ہیں تو ) ہم اس کا خیرمقدم کریں گے ‘‘ ۔