نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر او پی راؤت نے آج اعلان کیاکہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 12 مئی کو ہوں گے اور 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ 224 رکنی اسمبلی کے لئے گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایک ہی مرحلہ میں رائے دہی ہوگی۔ راؤت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے لئے 17 اپریل کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہوگی ۔