بیدر۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوران سودھابیلگام میں نومبر کے دوسرے ہفتہ میں اسمبلی کا مانسون سیشن منعقد کیا جائے گا۔ ستمبر ختم تک سیشن کی تاریخ طئے کی جائے گی۔ اسپکر اسمبلی کا گوڑتماپ نے یہ بات بتائی۔ سورن سودھا میں عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیشن کے وقت ارکان اسمبلی اور عہدیداران سودھاسے دور قیام کریں۔ یہ مناسب نہیں اسی وجہ سے سورن سودھا میں ہی 400 کمرے والا رہائشی کوارٹر تعمیر کیا جارہا ہے۔