کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دھاندلیاں۔یدی یورپا کی چیف الیکشن کمشنر سے شکایت

بنگالورو۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع کے ایک مکان میں ووٹر ویری فیبل آڈٹ ٹرائیل مشینوں کے پائے جانے کے واقعہ کے بعد سابق وزیراعلی یدی یورپا نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لے گا۔اس واقعہ کے سبب اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پر دھاندلیوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک انتخابات سے پہلے بھی بی جے پی نے اسی طرح کی تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم افسروں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

 

مہاراشٹرا میں پارلیمانی ضمنی چناؤ
دیہاتیوں کی جانب سے بائیکاٹ
بھنڈارا (مہاراشٹرا) 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھنڈارا ۔ گونڈیا پارلیمانی ضمنی چناؤ میں تقریباً 12 گاؤں کے شہریوں نے اپنے علاقہ میں آبپاشی سہولتوں کی فراہمی کے مطالبہ کی عدم تکمیل پر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ ایک مقامی تنظیم باؤن تھاڈی پراکالپ سنگھرش سمیتی کی قیادت میں علاقہ کے ہر انتخابات اور بھانڈرا گونڈیا ضمنی انتخابات کا مطالبہ کی عدم تکمیل پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔