شاہ آباد۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دنیائے اردو کی قابل احترام ممتاز شخصیتوں، شاعروں، دانشوروں ، ادیبوں، وکیلوں، سجادگان کے بشمول محمد محبوب، میر حسن، انور ہاشمی( دوبئی) فیض احمد ( کویت ) کامریڈ محمد مختار قادری ( سعودی عرب) پیر زادہ عبدالرزاق ( سعودی ) محمد محمود ایڈوکیٹ ،عبدالنعیم، عبدالرحمن قریشی ایڈوکیٹ، عبدالماجد مشہدی، دلشادنرنوی، شکیل بدایونی، یوسف قدیر، محمد ندیم فرزند عبدالعزیز قادری مجاہد آزادی ، ڈاکٹر صفدر حسین، محمد علی گرمٹکال، حضرت مولانا پیر زادہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی سجادہ نشین و دیگر شخصیتوں نے وزیر اعلیٰ کرناٹک جناب سدارامیا سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی اردو زبان کے متعلق بہتر خدمات انجام دینے والے ادارے کرناٹک اردو اکیڈیمی کی گرانٹ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے مماثل قراردیں اور برسوں پہلے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اردو کے سرکاری احکام سے متعلق فیصلے کے علاوہ کرناٹک کی اردو کی دوسری سرکاری زبان قرار دیتے ہوئے اردو دانوں کے دلوں میںگھر کرجانے کی خواہش کی ہے۔