کرشنا ندی میں انجینئرنگ کے 3 طلباء غرقاب

وجئے واڑہ 6 جنوری (پی ٹی آئی) خانگی انجینئرنگ کالج کے 3 طلباء آج کرشنا ندی میں غرقاب ہوگئے۔ وہ تعلیمی نصاب کے حصہ کے طور پر تکنیکی سروے کے لئے یہاں پہونچے تھے۔ سب انسپکٹر کنکی پاڈو پولیس اسٹیشن جی سرینواس نے بتایا کہ وی آر سدھارتھ انجینئرنگ کالج کے 3 طلباء سروے کے سلسلہ میں مدور دیہات پہونچے اور یہاں ندی میں غرقاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طلباء کا یہ گروپ 2 بیاچس پر مشتمل تھا جو مختلف تکنیکی تفصیلات جیسے پانی کی سطح معلوم کرنے کے لئے یہاں آیا ہوا تھا۔ اِن میں 3 طلباء پھسل کر ندی میں گر گئے اور غرقاب ہوگئے۔ دیگر ساتھیوں نے اُنھیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کام نہ ہوسکے۔