حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (آئی این این) ہندوستان کے مشرقی ساحل کی بندرگاہ، کرشنا پٹنم پورٹ سے ہندوستان اور مائنمار کے درمیان راست کنٹینر شپنگ سرویس کا آغاز کیا گیا جس سے سمندری تجارت میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔ کے پی سی ایل کے مینجنگ ڈائرکٹر سی سی دھر اور ڈائرکٹر لائنر اینڈ پاسنجر سرویس کیپٹن ایس نرولا نے پورٹ پر کل اس راست سرویس کو جھنڈی دکھائی۔ یہ ایک فورٹ نائٹ کنٹینر سرویس ہے جسے شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے چلایا جارہا ہے اور برصغیر ہند کو مائنمار سے مربوط کیا جارہا ہے۔