کرشمہ دی ویڈنگ مال نت نئے ڈیزائنوں کا مرکز

خوبصورت ، دلکش ، جاذب نظر ملبوسات کی دنیا میں منفرد پہچان
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کرشمہ دی ویڈنگ مال کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ کئی برسوں سے شہر کی خواتین کے لیے خوبصورت دلکش ، جاذب نظر ، نت نئے ڈیزائنوں کا مرکز بن چکا ہے ۔ ملبوسات آج کے فیشن اور عمدگی کو مد نظر رکھ کر صارفین کی خدمات میں پیش کئے جاتے ہیں ۔ شادی بیاہ ہو یا عید و تقاریب شہر میں کرشمہ ملبوسات نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے ۔ اس ویڈنگ مال کے سرپرست حاجی سید اسماعیل ہیں ۔ ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ آج حیدرآباد جیسے تاریخی شہر میں ایک منفرد پہچان بنا چکا ہے ۔ کرشمہ کا شمار حیدرآباد کے ٹاپ 5 کے ویڈنگ مال میں شمار ہوتا ہے ۔ سید عبدالحفیظ اویس نے بتایا کہ ہمارے پاس کھڑے ڈوپٹہ ، غرارہ ، ٹیل کٹ ، شرارہ ، بنارسی ساڑیاں ، فینسی ساڑیاں ، ورکس ہاف ساڑی خاص کر پیلم غرارہ جو خاص کر ہمارے کاریگروں سے تیار کرایا گیا ہے ۔ آج شہر میں دھوم مچا چکا ہے ۔ ہم اسے خاص رمضان المبارک کے موقع پر متعارف کروا رہے ہیں ۔ جو 5 ہزار سے 3 لاکھ کی قیمت پر دستیاب ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے لیے ہم 50 فیصد ڈسکاونٹ فراہم کررہے ہیں ۔ رمضان المبارک کے موقع پر ہماری خصوصی پیش کش ہے ۔ ہمارے پاس ڈریس میٹریل 450 روپئے سے دستیاب ہے جس کے کئی ہزار ڈیزائن ہیں ۔ گاہکوں کی پسند کو ہم مد نظر رکھ کر دلکش ، جاذب نظر ملبوسات فراہم کررہے ہیں ۔ خاص کر عابڈس جیسے مصروف مقام پر ہم نے گاہکوں کے لیے پارکنگ کی سہولت فراہم کی ہے ۔ ایک بار کرشمہ مال آنے والے گاہک یہاں کے دلکش ملبوسات سے متاثر ہو کر دوبارہ کرشمہ کا رخ کرتے ہیں۔ خلوت 66815151 ۔ عابڈس 66664151 ۔۔