دوبئی 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرس براڈ ایمیریٹس ایلیٹ پیانل آئی سی سی میچ ریفریز کی فہرست میں دوسرے ایسے میچ ریفری بن گئے ہیں جنہوں نے 250 میچس میں یہ ذمہ داری نبھائی ہو جب انہوں نے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین جوہانسبرگ میں میچ ریفری کی ذمہ داری سنبھالی ۔ کرس براڈ سابق کرکٹر ہیں جو بائیں ہاتھ سے کھیلتے تھے ۔ انہوں نے گلوسسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ہے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے ۔ 80 کی دہائی میں وہ انگلش کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔