کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹی وی رپورٹر کی محبت میں گرفتار

لزبن۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی خبریں ابھی میڈیا کی دھوم ہی ہے کہ ایک اور کھلاڑی اور ٹی وی رپورٹر کی محبت منظر عام پر آنے لگی ہے۔ فٹبالر آف دی ایر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اپنی کھیل میں تو عروج پر ہیں لیکن ان کی نجی زندگی اتار چڑھاؤکا شکار ہے۔ حال ہی میں رونالڈو اور ان کی سابق بیوی میں کچھ گھریلو معاملات کی وجہ سے علیحدگی ہوئی ہے اور رونالڈو کو ایک تقریب میں تنہا انعام وصول کرتے دیکھا گیا جو کہ وہاں موجود لوگوں کے لئے حیرانگی کا باعث بنا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق رونالڈو ان دنوں ایک نئی دوست کے ساتھ دکھائی دیے جا رہے ہیں جو ایک ہسپانوی نجی ٹی وی چینل میں رپورٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سماجی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک تصویر نے دنیا بھر میں فٹ بال کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔