نئی دہلی۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 2011 ورلڈ کپ میں کامیاب کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے والے سابق کوچ گیری کرسٹن پھر ایک مرتبہ ہندوستانی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کیلئے درخواست دی ہے۔ذرائع کے بموجب عبوری کوچ رمیش پوارجن کی معیاد 30 نومبر کو ختم ہوچکی ہے انہوں نے بھی کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دی ہے جبکہ دیگر کئی نام پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن کرسٹن کے دوڑ میں شامل ہونے سے مسابقت بڑھ گئی ہے۔