انقرہ، 25دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ہکاری میں کردش ورکس پارٹی کے حملے میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع آج فوج نے دی جس کے مطابق اس حملے میں ایک دیگر فوجی زخمی ہوگیا۔پی کے کے جسے امریکہ، ترکی اور یوروپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے ، مملکت کے خلاف 1980 کی دہائی سے برسر پیکار ہے ۔ واضح رہیکہ 2015 میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ملک کے شمال مشرقی علاقے میں جہاں کردوں کا غلبہ ہے ، تشدد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔