کردار پر شبہ و جسمانی اذیت پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) کردار پر شبہ جسمانی و ذہنی اذیت کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ اشوینی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اشوینی گنیش نگر چنتل علاقہ کے ساکن پرکاش کی بیوی تھی ۔ اس کی شادی دیڑھ سال قبل ہوئی تھی ۔ پرکاش اسکی بیوی اشوینی کے کردار پر مبینہ طور پر شک و شبہ کرتا تھا اور اس بات پر وہ اسے ذہنی اور جسمانی ہراسانی کا شکار بنارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔