کرتار صاحب تک 100کلومیٹر پل بنانے ہندوستانی پیشکش

اسلام آباد، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستان کے کرتار میں واقع گردوارہ دربار صاحب کا درشن کرنے والے سکھ عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان۔ہندوستان سرحد تک ٍ100 کلومیٹر لمبے پل کی تعمیر کی پیشکش کی ہے ۔دونوں ممالک کے ماہرین کے درمیان کرتارپور گلیارے کے سلسلے میں منگل کو پاکستان میں تکنیکی سطح کے دوسرے دور کی بات چیت ہوئی تھی۔دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ہندوستانی شہر ڈیرہ بابا ناک سے کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب تک ہندوستان نے 100 کلومیٹر لمبے پل کی تعمیر کی پیشکش کی ہے تاکہ سکھ عقیدت مندوں کو وہاں پہنچنے میں آسانی ہو۔تکنیکی سطح کے دوسرے دور کی میٹنگ میں پاکستان کے وزارت خارجہ کے نمائندے اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے سینئر افسر موجود تھے ۔ڈپلومیٹک ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یہ پیشکش مانسون کے دوران عقیدت مندوں کو آنے والی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افسران نے کہا ہے کہ ہندوستان کی پیشکش کو منظوری کے لئے یہاں متعلقہ محکمہ کو بھیجیں گے ۔دوسرے دور کی تکنیکی میٹنگ میں دونوں طرف کے ماہرین نے کرتار پور گلیارے کی لمبائی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر اور باڑ کے علاوہ سرحد اور امیگریشن سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی۔