کراچی، 05 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں شہر کراچی کے لیاری کے علاقے میں کچھ مسلح افراد نے ایک 25 سالہ ہندو شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ لیاری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آفتاب نظامی نے بتایا کہ اتوار کی شام شامو نامی ایک شخص پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا جس کے بعد زخمی حالت میں اسے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول شخص شامو کا ازیر بلوچ کی قیادت والے گروپ سے تعلق تھاجسے تقریباً پانچ ماہ قبل غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔