کراٹے سیکھنے لڑـکیوں کو کلکٹر کا مشورہ

محبوب نگر ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنگامی صورتحال میں لڑکیاں حفاظت خود اختیاری کے تحت کراٹے اور دیگر دفاعی فن ضرور سیکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سری دیوی نے کستوربا گاندھی اقلیتی گرلز اسکول میں منعقدہ کراٹے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکولس کے طلباء وطالبات کا کراٹے سیکھنا ضروری ہے ۔ میونسپل چیرپرسن رادھا امر نے کہا کہ آئے دن لڑکیوں پر حملے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ‘ اس کی روک تھام ضروری ہے ۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ خود بھی کراٹی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں ۔ اس موقع پر فن کراٹے کا بہترین مظاہرہ کرنے پر 40 طلبہ کو آرینج(Orange)بیلٹ اور 45 طلبہ کو گرین بیلٹ عطا کئے گئے ۔ اس موقع پر کستوربا گاندھی اسکول کے کنوینر یادیا گوڑ ‘ کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کے فاؤنڈر جہانگیر پاشاہ قادری ‘ اسکول پرنسپل گیانیشوری کے علاوہ رفیق احمد ‘ ایم اے ذکی ‘ مجیب ‘ حاجی ‘ شنکر و دیگر موجود تھے ۔