ویملواڑہ6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کیلئے بھی ووٹ ڈالے گئے ۔ رائے دہندوں کو لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی امیدواروں کو منتخب کرنا تھا ۔ ایک ساتھ رائے دہی کے سبب پولنگ مراکز پر اسمبلی اور لوک سبھا کے الکٹرانک ووٹنگ مشین رکھی گئیں تھیں ۔ جسے پڑھا لکھا طبقہ ہی بہتر طور پر استعمال کرسکتا ہے ۔ لیکن خواتین اور مرد حضرات کی اکثریت سے ان پڑھ ہوتی ہے ۔ اسی لئے ان سے غلطیاں سرزد ہوسکتی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں کراس ووٹنگ ہونا یقینی ہے ۔ ویملواڑہ کے کانگریس ٹی آر ایس اور بی جے پی کے امیدوار جو اپنی اپنی کامیابی دعوے کر رہے تھے کراس ووٹنگ اندیشوں نے ان کی راتوں کی نیند اور دن کا چین حرام کردیا ہے کہ کہیں کراس ووٹنگ کے سبب شکست سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ انتخابی مصارف بچانے کیلئے الیکشن کمیشن بعض ریاستوں میں اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک منعقد کرتا ہے ۔ لیکن کراس ووٹنگ کے سبب دیہی علاقوں میں غیر متوقع نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں جس کا انحصار امیدواروں کی قسمت پر ہے ۔