کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نٹ ورک سسٹم پر عمل آوری میں تلنگانہ سرفہرست

نئے طریقہ سے جرائم کی روک تھام ، مجرمین کا آن لائین ریکارڈ ، عوامی شکایتوں کی یکسوئی
حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) جرائم کی روک تھام اور مجرمین کی نشاندہی اور گرفتاری میں مددگار کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نٹ ورک سسٹم کی عمل آوری میں تلنگانہ پولیس نے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اس جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے حکومت نے محکمہ پولیس کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا تھا ۔ اس سی سی ٹی این ایس سسٹم کی مدد سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ سائبرآباد و رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے علاوہ ریاست میں کرائم ریکارڈ کے حصول میں پولیس کو آسانی ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کے کردار کو بھی خوشگوار و عوام دوست بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اعلی عہدیدار اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ جرائم سے پاک ریاست کے علاوہ عوام دوست پولیسنگ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر ریاستوں کی بہ نسبت ریاست تلنگانہ نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے ۔ سی سی ٹی این ایس کے تحت آغاز کردہ ڈیجیٹل پولیس پوٹرل جو عوامی خدمات کی خاطر شروع کیا گیا تھا تاکہ عوام ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنی شکایتوں کو درج کروائیں ۔ اس سہولت سے بھی بہترین ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔ گاڑیوں اور اشیاء کے سرقہ کی شکایتوں کو آن لائین کرنے کی سہولت کے بعد ایک طرف عوامی اطمینان اور خود محکمہ پولیس کو بھی کافی سہولت ہو رہی ہے ۔ ریاست بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں آن لائین سہولیات اور خدمات کو ایک دوسرے سے مربوط کردیا گیا ہے ۔ اس جدید سہولت سے مجرمین کی تاریخ ،تصاویر ریکارڈ اور ایف آئی آر و دیگر معلومات کو وقتاً فوقتاً آن لائین درج کیا جائے گا ۔ جس کی مدد سے ایک اشارے پر مجرمین کی تمام تفصیلات حاصل ہوجاتی ہیں ۔ اس نئے طریقہ کار سے خود پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھی جوابداہی نظام میں اضافہ ہوگا ۔ چونکہ کسی بھی پولیس اسٹیشن کی تفصیلات کو ہیڈ کوارٹرس کے ذریعہ کوئی بھی اعلی عہدیدار کسی بھی وقت معلوم کرسکتا ہے ۔ یہ نہ صرف کسی کو تفصیلات بلکہ تحقیقاتی عمل اور کسی سطح تک کیس کی تحقیقاتی پہونچی ہے اور کونسے درجہ تک کس جانب کس انداز سے تحقیقاتی عمل جاری ہے سے متعلق اعلی عہدیدار منٹوں میں اس کی تفصیلات کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ سی سی ٹی این ایس کی عمل آوری سے لیکر 31 اگست تک ریاست بھر میں 6,75,760 آن لائین درخواستیں داخل کی گئیں اور 1.63 لاکھ سے زائد افراد کو بہ ذریعہ ایس ایم ایس تفصیلات فراہم کی گئیں ۔ 31 اگست تک حاصل شدہ آن لائین 6 لاکھ سے زائد درخواستوں میں 7261 افراد نے آن لائین کے ذریعہ ایف آئی آر کو ملاحظہ کیا ہے ۔ جبکہ 1,278 افراد نے کیس کے متعلق تفصیلات حاصل کمیٹی سٹیزن پوٹرل میں رجسٹرڈ کرنے والے شہریوں کی تعداد 2693 ہے جبکہ 17506 افراد نے گمشدہ افراد کے متعلق تفصیلات حاصل کیں ۔ سی سی ٹی این ایس میں درج این آئی آر کی تعداد سب سے زیادہ 456140 دیہی اور 163457 شہریوں نے درخواست کی صداقت حاصل کی ۔ اس طریقہ پر عمل آوری کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ میں شفافیت جوبداہی نظام کے علاوہ اطمینان بخش سہولیات بھی یقینی دکھائی دے رہی ہیں ۔