کجریوال ’’میری مرضی کی سرکار‘‘چلارہے ہیں:بی جے پی

نئی دہلی ۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے اروند کجریوال پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی میں ’’میری مرکز کی سرکار‘‘ چلارہے ہیں اور کہا کہ برسراقتدارعام آدمی پارٹی کی کارکردگی تعاون سے زیادہ تصادم کے رویہ پر مبنی رہی ۔ بی جے پی دہلی کے صدر ستیش اپادھیائے نے اُن تنازعات کی فہرست پڑھ کر سنائی جو کجریوال کی حکومت کے گذشتہ فبروری میں برسراقتدار آنے کے بعد آج تک پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ کے ساتھ چیف منسٹر کے تصادم کا ادعا کیا اور الزام عائد کیا کہ عاپ کے جلسہ عام میں کاشتکار کی خودکشی اور مبینہ طور پر اس بارے میں تنازعہ کی عاپ تردید کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ حالانکہ یہ اُس کا انتخابی وعدہ تھا ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عاپ کے 100دن کا دور اقتدار حکمرانی میں اناپسندی اور انسانیت کے قتل کی عکاسی کرتا ہے جو دہلی نے کبھی نہیں دیکھا تھا ۔ کجریوال ’’میری مرضی ‘‘ کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ذرائع ابلاغ یادو اور بھوشن نہیں ہے بلکہ ایک مختلف ادارہ ہے ۔