نئی دہلی ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال جنھیں آٹھویں چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے آج حلف دلایا گیا، وہ چھ کابینی وزراء بشمول ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ رکھیں گے۔ اپنی نوعیت کے منفرد اقدام میں کجریوال خود کوئی قلمدان نہیں رکھیں گے اور حکومت کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔ سیسوڈیہ کو فینانس اور منصوبہ بندی، ریونیو، سرویسز، برقی، تعلیم، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹکنالوجی، ٹکنیکل ایجوکیشن، انتظامی اصلاحات کے کلیدی قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔ سیسوڈیہ کو شہری ترقی، لینڈ اینڈ بلڈنگ، ویجلنس ڈپارٹمنٹ اور تمام دیگر محکمہ جات کی ذمہ داری جو کسی وزیر کو مختص نہیں ہوئی، وہ بھی دی گئی ہے۔