کجریوال کی پرنب مکرجی نجیب جنگ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور عام آدمی پارٹی حکومت و لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے مابین مختلف موضوعات پر جاری سیاسی تعطل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ترجمان نے نجیب جنگ کے ساتھ اختلافات کے بارے میں تبادلہ خیال کی تردید کی ۔ قبل ازیں کجریوال نے نجیب جنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔