کجریوال کی مسروقہ کار غازی آباد میں دستیاب

نئی دہلی ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی نیلے رنگ کی ویگن آر کار جس کا دو قبل دہلی سکریٹریٹ کے باہر سرقہ کیا گیا تھا آج غازی آباد میں دستیاب ہوئی ۔ دہلی پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کسی نے محض ڈرائیونگ کا لطف لینے کے لیے اس گاڑی کا سرقہ کیا تھا ۔ ڈی سی پی مدھر ورما نے بتایا کہ آج صبح تقریبا 6 بجے مقامی پولیس کو غازی آباد میں یہ کار دستیاب ہوئی ۔ جنہوں نے دہلی پولیس کو اطلاع دی ۔ یہ کار عام آدمی پارٹی کے نام پر رجسٹر ہے اور اس وقت پارٹی کی میڈیا کوآرڈینٹر وندنا استعمال کررہی ہیں جب کہ پہلے یہ کجریوال کے زیر استعمال تھی ۔۔