کجریوال کی شوگر بدستور زیادہ مگر علاج اثرپذیر : ڈاکٹر

بنگلورو ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بلڈ شوگر کی سطحیں ہنوز معیاری سطحوں سے زیادہ ہیں لیکن وہ وہ اپنے عارضوں کیلئے جڑی بوٹیوں کے علاج کو قبول کررہے ہیں، یہاں واقع نیچروپیتھی انسٹی ٹیوٹ میں اُن کے معالج سینئر ڈاکٹر نے آج یہ بات کہی۔ جندال نیچر کیور انسٹی ٹیوٹ واقع مضافاتِ شہر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ببینا نندکمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے کجریوال کا بلڈ ٹسٹ کیا، اور اُن کے خون میں شوگر کی سطح کچھ زیادہ ہے‘‘۔ 46 سالہ عام آدمی پارٹی لیڈر 10 روزہ نیچر کیور ٹریٹمنٹ کیلئے اس انسٹی ٹیوٹ میں شریک ہیں۔