کجریوال کو نوٹس کا جواب دینے مزید 2 دن مہلت

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے مزید دو دن مہلت دے دی۔ کجریوال نے مبینہ طور پر بی جے پی اور کانگریس سے نوٹ لینے اور اور ان کی پارٹی کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔