کجریوال کو ای سی کی نوٹس

نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے کہ انھوں نے اپنے ریمارکس میں یہ الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی ’’بادی النظر ‘‘ میں خلاف ورزی کی ہے کہ بی جے پی اس دارالحکومت شہر میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے۔ ای سی نے سابق چیف منسٹر دہلی کو 20 جنوری سہ پہر 3 بجے تک وقت دیا کہ اس نوٹس پر جواب پیش کریں، جس میں ناکامی پر کمیشن انھیں مزید مطلع کئے بغیر کوئی فیصلہ کرے گا۔