کجریوال کا نجیب جنگ کو سخت مکتوب

نئی دہلی 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر اروند کجریوال نے گورنر نجیب جنگ کو سخت الفاظ پر مبنی مکتوب روانہ کیا جس میں کہا گیا کہ دہلی میں حکومت کا مطلب لیفٹننٹ گورنر ہو تو پھر اس کا نتیجہ ڈکٹیٹر شپ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کا موقف غیر دستوری بلکہ جمہوری ملک میں مضحکہ خیز ہے ۔ انہوںنے دہلی کمیشن برائے خواتین سربراہ کے تقرر پر جاری تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عزت و وقار کا مسئلہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر دراصل وزیر اعظم مودی کی ایماء پر کام کررہے ہیں۔