کجریوال کا اکھیلیش کو فون، مابعد چناؤ حکمت عملی پر غور

نئی دہلی ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے منگل کو صدر سماج وادی پارٹی اکھیلیش یادو سے فون پر بات چیت کی اور عام انتخابات کے 23 مئی کو نتائج کے اعلان کے بعد اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر غور کیا۔ سینئر اے اے پی لیڈر سنجے سنگھ نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ دونوں قائدین نے فیصلہ کیا کہ اُن کی اولین ترجیح بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرکز میں اقتدار پر واپسی سے روکنا ہے۔ سنجے سنگھ نے بھی لکھنو میں اکھیلیش سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔