نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے رجوع ہوکر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔ اروند کجریوال پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی پہلی میعاد میں بحیثیت چیف منسٹر مبینہ طور پر بدعنوانیوں کا ارتکاب کیا تھا۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی کو ایک خانگی فرم سے عطیہ حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ یہ عطیہ مبینہ طور پر ان کے کھاتے میں جمع کروایا گیا۔ یہ عطیہ غیر قانونی تھا۔ گورنر دہلی لیفٹننٹ گورنر جنگ کو روانہ ک ردہ اپنے مکتوب میں سبرامنیم سوامی نے ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا کے خلاف بھی مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیاکہ منیش سیسوڈیا نے بحیثیت وزیر فینانس اپنے پہلے دور میں ایک خانگی فرم کے حق میں فیصلے کئے تھے جو ایک ویاٹ نادہندہ ہے۔