کجریوال میں سیاسی حوصلہ نہیں : یوگیندریادو

دہلی۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال میں دہلی کو مکمل ریاست کا موقف دلانے کے مسئلہ پر مرکز سے محاذ آرائی کا سیاسی حوصلہ نہیں ہے ۔ آج یہاں سوراج سمواد‘ کنونشن سے قبل پروفیسر آنند کمار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے منحرف لیڈر نے تاہم دہلی کو مکمل ریاست کے موقف کے مسئلہ پر کجریوال کی تائید کی ۔انہوں نے کا کہا کہ بنیادی طور پر دہلی کیلئے مکمل ریاست کا مطالبہ جائز ہے ۔ کجریوال اور لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ کے مابین جاری کشمکش پر تبصرہ کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ کجریوال اور ان کی حکومت کو اس صورتحال سے بردباری اور تحمل کے ساتھ نمٹنا چاہیئے ۔