رائے پور ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر دہلی بی جے پی منوج تیواری نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو شہری نکسل کی ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ تیواری نے کانگریس سے اس کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے موقف کی وضاحت طلب کی جو پارٹی کے قائدین راج ببر اور نوجوت سنگھ سدھو کے بیانات کے بارے میں تھی۔ تیواری نے صدر یوپی کانگریس راج ببر کو نکسلس کو انقلابی قرار دینے پر اور پنجاب کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی سربراہ فوج سے پڑوسی ملک میں بغلگیر ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔