نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ جن میں سیاسی محاذ آرائی اکثر جاری رہتی ہے۔ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر وی آئی پی بلاک میں ایک ہی شہ نشین پر موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یوم جمہوریہ پریڈ میں دہلی کی جھانکی 2013ء میں آخری مرتبہ پیش کی گئی تھی۔ اس بار بھی دہلی نے اپنی جھانکی پیش نہیں کی۔
اظہار خیال کی آزادی پر پابندی نہیں
اڈوانی کا بیان
نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عدم رواداری پر بحث کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہا کہ ملک میں اظہار خیال کی آزادی پر سوالیہ نشان نہیں لگا ہے۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جو اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ اڈوانی نے کہا کہ ہندوستان میں اظہار خیال کی پوری آزادی حاصل ہے اور کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ اڈوانی نے بی جے پی صدر امیت شاہ کی ملاقات کے بارے میں تبصرہ سے انکار کیا۔